ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / منڈگوڈ میں سیسم کی لکڑی سپلائی معاملہ : لکڑی سمیت 2ملزم گرفتار

منڈگوڈ میں سیسم کی لکڑی سپلائی معاملہ : لکڑی سمیت 2ملزم گرفتار

Sat, 16 Dec 2017 19:56:32    S.O. News Service

منڈگوڈ:16/ دسمبر(ایس اؤنیوز)تعلقہ کے چگلی دیہات کے قریب والے جنگل میں غیر قانونی طورپر سیسم کا درخت کاٹ کر سپلائی کی کوشش کررہے 2ملزموں کو لکڑیاں سمیت تحویل میں لیاگیا ہے۔

تعلقہ کے چگلی دیہات کے کلمیش سبھاس گانجن ور ، سبھاس گانجن ورہی گرفتار شدہ ملزمان بتائے گئے ہیں۔ چگلی جنگل میں قریب 50ہزار روپیوں کی مالیت والے سیسم درخت کو کاٹ کر تین ٹکڑے کرتے ہوئے اس کو سپلائی کرنے کے دوران زون فاریسٹ آفیسر مہیش گوڈا کی رہنمائی میں معاون زون فاریسٹ آفیسر ناگراج کلال، فاریسٹ عملہ لکشمن، تمنا ،اشوک چھاپہ مار کر ملزم سمیت لکڑیوں کو اپنی تحویل میں لیا ہے۔ معاملے کے متعلق فاریسٹ محکمہ میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔


Share: